سعودی حکومت کا اہم فیصلہ، رمضان المبارک میں ہر روز 50 ہزار افراد عمرہ کرسکیں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکومت کا اہم فیصلہ، رمضان المبارک میں ہر روز 50 ہزار افراد عمرہ کرسکیں گے
سعودی حکومت کا اہم فیصلہ، رمضان المبارک میں ہر روز 50 ہزار افراد عمرہ کرسکیں گے

ریاض: سعودی عرب حکومت نے اہم اعلان کرتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران ہر روز 50 ہزار افرا د کو عمرے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر وائرس کی روک تھام کیلئے حج و عمرہ اور مسجد الحرام میں عبادات کی ادائیگی پر مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں، تاہم سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں پابندیوں میں نرمی کردی۔

کورونا ایس او پیز میں نرمی کرتے ہوئے سعودی حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر 50 ہزار افراد کو عمرے کی اجازت دے دی جبکہ مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں روزانہ ایک لاکھ نمازیوں کو نماز کی ادائیگی کی اجازت ہوگی تاہم سحر اور افطار کے اجتماع پر پابندی عائد رہے گی۔

رمضان المبارک کے دوران اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ کورونا کی روک تھام کیلئے عمرہ ادا کرنے والے زائرین سماجی فاصلے اور دیگر ایس او پیز کا سختی سے خیال رکھیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سعودی عرب میں کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سعودی حکومت نے مقامی اور غیرملکیوں کے لیے انتباہ جاری کیا جس میں احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کرنے کا حکم دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 7 ماہ بعد پہلی بار کورونا کے نئے مصدقہ کیسز 700 کی حد سے تجاوز کرگئے، اسی کے پیش نظر وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے رواں ہفتے خصوصی انتباہی پیغام جاری کیا۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، مقامی افراد اور غیرملکیوں کیلئے سخت وارننگ

Related Posts