سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4D سے 5سالہ بچی عروہ فہیم اغوا، پولیس کے چھاپے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4D سے 5سالہ بچی عروہ فہیم اغوا، پولیس کے چھاپے
سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4D سے 5سالہ بچی عروہ فہیم اغوا، پولیس کے چھاپے

کراچی: سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4D سے 5 سالہ معصوم بچی عروہ فہیم کو گھر کے قریب سے ایک نامعلوم شخص نے اغواء کرلیا۔

اہل خانہ کے مطابق رات کے وقت تقریباً 9:30بجے بچی کو گھر کے قریب سے اغواء کیا گیا، عروہ اپنی بڑی بہن کے ہمراہ گھر کے باہر نکلی تھی۔

نامعلوم شخص نے بڑی بچی کو پیسے دیئے اور کہا چیز لے کر آؤ،بڑی بیٹی 7 سالہ دکان پر چیز لینے گئی،اسی دوران نامعلوم شخص 5 سالی عروہ کو اپنے ہمراہ لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سرجانی تھانے میں اغواء کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے، جبکہ بچی کی تلاش کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ بچی کی تلاش میں محلہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف علاقوں میں تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق سرجانی کے رہائشی علاقوں میں سی سی ٹی وی کا فقدان ہے، خمیسو گوٹھ، یارو گوٹھ، سیفلمری گوٹھ اور مختلف علاقوں میں تلاش جاری ہے، زیر تعمیر اور کھنڈر نما مکانات کو سرچ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5ملزمان گرفتار

Related Posts