کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی
کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی

شہرِ قائد کے علاقے موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں متصل 2 منزلہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ عمارت گر جانے کے باعث عمارت سے متصل 2منزلہ دوسری عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔ 2منزلہ عمارت کو بھی منہدم کیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کو دعا زہرہ کی بازیابی، ظہیر کی گرفتاری کی اجازت

پانچ منزلہ عمارت گر جانے کے باعث پی ایم ٹی بھی زمین پر جاگری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منہدم 5 منزلہ عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئی تھی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

موسیٰ کالونی میں عمارت گرنے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائے حادثہ کا محاصرہ کر لیا اور علاقہ مکینوں کے علاوہ دیگر افراد کی آمدورفت پر پابندی لگا دی۔

کریم آباد سے ضیاء الدین ہسپتال کو جانے والی سڑک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑا جارہا ہے۔

بارش کے باعث منہدم ہونے والی عمارت ٹیڑھی ہوگئی تھی جسے رات گئے خالی کرانے کا عمل شروع کیا گیا۔ ایس ایچ او گلبرگ کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح 7بجے تک عمارت مکمل خالی ہوچکی تھی۔

بلند و بالا 5 منزلہ رہائشی عمارت میں 6 آباد فلیٹ تھے جس کی قریبی 2 منزلہ عمارت کو بھی خالی کرا لیا گیا۔ 2 منزلہ عمارت گرنے کے بعد ملبہ اٹھانے کا کام جلد شروع کیے جانے کی توقع ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارت ایک سال پہلے ہی تعمیر کی گئی تھی جبکہ بلڈرز نے 1 گھر کو 35 لاکھ میں فروخت کیا تاہم ناقص تعمیراتی میٹیریل کے باعث عمارت حالیہ بارشوں کے دوران ٹیڑھی ہو کر زمیں بوس ہوگئی۔

Related Posts