اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا
اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا

اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کئے جبکہ 5 کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے میرپور خاص کرائم سرکل کے عملے نے کرتے ہوئے مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے اسرائیل جانے اور پھر وہاں ملازمت کرنے والے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت سرانجام دیتے رہے، ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے، انہوں نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی اور ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کیے۔ 8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور شامل ہیں جب کہ ان کا تعلق میرپورخاص بتایا جارہا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کا منظم دھندہ عروج پر

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان وطن واپسی کے لیے دبئی کے راستے جارڈن ائیرپورٹ سے کراچی آتے تھے۔ملزمان یورپی ویزے پر جارڈن ائیرپورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے، ملزمان ویسٹرن یونین سے پاکستان میں اہل خانہ کو پیسے بھیجتے رہے، ملزمان ترکیہ، کینیا اور سری لنکا کے راستے سے بھی جارڈن ائیرپورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے۔

Related Posts