کراچی:پاکستان رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے پرانا گولیمار اور ملیر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب 5ملزمان محمد عامر عرف موٹا، ارسلان عرف مٹھو، رحمن، محمد حمزہ اور دانیال کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ 2016 سے پرانا گولیمار میں بدنام زمانہ منشیات فروش کاشف ڈاڈ اکے منشیات کے اڈے پر کا م کر رہے تھے۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروشی کے علاوہ پرانا گولیمار میں واقع ماربل مارکیٹ، آٹو گیراج ہوٹل اور مختلف دکانوں سے 10 تا15 ہزار روپے ماہانہ بھتہ وصول کرتے تھے۔
مزید پڑھیں:اقرار الحسن نے ڈیل کرلی، پروگرام نہیں چلا، خاتون کے معروف اینکر پر الزامات