کراچی :وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے مزید پانچ افراد جان لے لی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2336 تک پہنچ گئی ہے .
318 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد متاثر ہونیوالوں کی تعداد 126743 ہوگئی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے مزید پانچ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2336 ہوگئی جو شرح اموات 1اعشاریہ 8 فیصد ہے اور 318 مزید کیسز سامنے آئے جب 8094 نئے نمونے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ چار فیصد تشخیصی شرح ہوگئی ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 906323 ٹیسٹ کروائے گئے جن کے نتیجے میں 126743 کیسز سامنے آئے ہیں ، ان میں سے 120241 یعنی 95 فیصد مریض صحت یاب ہوئے جو 95 فیصد صحتیابی کی شرح ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 4166 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3782 گھروں میں، 6 قرنطینہ مراکز میں اور 378 مختلف اسپتالوں میں ہیں جبکہ 238 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن میں 36 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 318 نئے کیسز میں سے 133 کا تعلق کراچی سے ہے ، جس میں ضلع جنوبی 50 ، ضلع شرقی 37 ، ضلع وسطی 17 ، ضلع کورنگی 14 ، ضلع ملیر 10 اور ضلع غربی کے پانچ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:وبائی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مراد علی شاہ