چینی قونصل خانے پر حملے کا کیس، بی ایل اے کے 5 کارندوں پر فردِ جرم عائد

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
چینی قونصل خانے پر حملے کا کیس، بی ایل اے کے 5 کارندوں پر فردِ جرم عائد
چینی قونصل خانے پر حملے کا کیس، بی ایل اے کے 5 کارندوں پر فردِ جرم عائد

کراچی: عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے میں سہولت کاری کے کیس میں کالعدم بی ایل اے کے 5 کارندوں پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں سہولت کاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کالعدم بی ایل اے  کے 5 کارندوں پر فردِ جرم عائد کی جبکہ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے جن ملزمان پر فردِ جرم عائد کی ان میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کے صحتِ جرم سے انکار کے بعد آئندہ سماعت پر گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹسز جاری کردئیے۔

 چینی قونصل خانہ حملے میں سہولت کاری کے کیس میں 15 مفرور ملزمان بھی نامزد ہیں جن میں حربیار مری، علی داد بلیدی اور کمانڈر شریف شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللطیف سمیت 2 ملزمان اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چینی قونصل خانے پر حملے کیلئے دہشت گردوں کو اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد فراہم کیا۔ ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را اور بیرون ممالک سے دہشت گردی کیلئے مالی معاونت حاصل کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاک فوج نے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 1 دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بلوچستان میں بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ برس 25 جولائی کو دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد کو مار ڈالا۔آپریشن بلیدہ کے علاقے میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کی بروقت کارروائی، کالعدم بی ایل اے کا دہشتگرد ہلاک