وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی زندگی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شوبز انڈسٹری میں واضح ہوتی جارہی ہے۔
ونڈر وومن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گال گیڈوٹ سے لے کر بلیک سوان کی اداکارہ نتالی پورٹمین تک اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بعض اہم نام عوام کے دلوں میں گھر کرچکے ہیں۔
گال گیڈوٹ
مس اسرائیل 2004ء کا خطاب پانے والی گال گیڈوٹ نے پہلی بار 2009میں دی فاسٹ اینڈ دی فیورئیس کے چوتھے ایڈیشن سے ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔
چار سال قبل 2017ء کی ونڈر وومن کی فلم سے اسرائیلی اداکارہ کو بے پناہ شہرت ملی اور آج وہ اسرائیل سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ مشہور فنکاروں میں سے ایک ہیں۔
نتالی پورٹمین
معروف اداکارہ، ہدایت کارہ اور فلم پروڈیوسر نتالی پورٹمین یروشلم میں پیدا ہوئیں جن کا نام نتالی ہرشلیگ رکھا گیا اور بہت چھوٹی سی عمر میں امریکا منتقل ہوگئیں۔
فنکارہ نتالی پورٹمین نے اکیڈمی ایوارڈ، گولڈن گلوب ایوارڈ اور اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ ، بلیک سوان نامی فلم میں کارکردگی کی بنیاد پر حاصل کیے جو 2010ء میں منظرِ عام پر آئی۔
مورن اتیاس
دیگر اسرائیلی فنکاروں کی طرح مورن اتیاس نے بھی ایکٹنگ اور ماڈلنگ کو پسند کیا۔ اطالوی فلموں گیس، اوگی، اسپوسی اور مدر آف ٹیئرز میں اداکاری سے مورن کو شہرت ملی۔ انہوں نے 2008ء کی ٹی وی سیریز کریش اور 2013 کی فلم تھرڈ پرسن سے بھرپور مقبولیت حاصل کی۔
ملی آویٹال
اپنے وطن اسرائیل سے اسٹیج، فلم اور ٹی وی کے میڈیم سے اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ملی آویٹال نے اسرائیلی اکیڈمی ایوارڈ 1992ء میں اپنے نام کیا اور 1994ء میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کیلئے نامزدگی حاصل کی جس کے بعد وہ نیویارک چلی آئیں اور امریکا میں اداکاری شروع کردی۔
بار ریفائلی
فیشن کی دُنیا میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والی سپر ماڈل بار ریفائلی نے اپنی چال ڈھال اور وضع قطع کے علاوہ بیانات سے بھی ایک الگ فنکارہ ہونے کا ثبوت دیا۔
نیلی آنکھوں کی بدولت خبروں کی زینت بننے والی بار ریفائلی نے اپنی خوبصورتی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بے شمار شخصیات سے تعلقات استوار کیے۔ حال ہی میں ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے بھی ان کے تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ مسئلۂ فلسطین کو اہمیت نہ دینے والے سوشل میڈیا صارفین سے ناراض