کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر دھماکہ، ایک بچے سمیت 5 افراد زخمی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
5 injured in Quetta blast

کوئٹہ: بلوچستان میں ایک دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر ہونیوالے دھماکے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا، زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات کا عمل نہیں ہوسکا جبکہ سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی گھر کی دہلیز پر قتل

واضح رہے کہ رواں ماہ 9 مئی کو دہشت گردوں کی جانب ایف سی کی چوکی پر حملے کے نتیجے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 3جوان شہید، جبکہ پانچ زخمی ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں ایف سی کے تین اہل کار شہید اور 5 زخمی ہوئے ۔ دہشت گروں کی جانب سے مارگٹ کے علاقے میں ڈیوٹی پر معمور ایف سی کے دستے پر حملہ کیا گیا۔

تربت کے علاقے شیر بندی میں دہشت گردی کا دوسرا واقعہ پیش آیا، جس میں دہشت گردوں نے پاک ایران سرحد پر گشت کرنے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہل کار زخمی ہوگئے۔