سبی میں ایف سی کی گاڑی پر حملہ، 5جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

5 FC men martyred in Sibi attack

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے سبی میں فرنٹیئرکور کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ دہشت گردوں کے حملے میں 5 جوان شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا بھاری جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سبی میں فرنٹیئرکور کی پٹرولنگ پارٹی پر حملے میں ایف سی کے 5 جوان شہیدہوگئے،شہید ہونیوالوں میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ ،لانس نائیک ناصر عباس، بشیر احمد اورسپاہی نوراللہ شامل ہیں ،فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا بھاری جانی ومالی نقصان ہوا ہے اورعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ چند عناصر دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے بزدلانہ اقدامات کر رہے ہیں،بلوچستان کا امن ایسے عناصر کے ہاتھوں سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا،سیکورٹی فورسزجان کی قربانی دے کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: لاہور دھماکہ، دہشت گردوں کو دوبارہ موقع نہیں ملنا چاہیے

چند روز قبل جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 1 افسر نائیک نزاکت خان نے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے نائیک نزاکت خان شہید ہو گئے۔ مارے گئے 2 دہشت گرد ٹی ٹی پی کے متحرک رکن تھے جن پر دہشت گردی کا الزام ہے۔

Related Posts