حکومت نے خیبر پختونخوا اور سندھ میں 5روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

پشاور/ کراچی: حکومت نے خیبر پختونخوا اور سندھ میں 5روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے۔ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا سلسلہ آج سے 23 جون تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے 2 صوبوں میں آج سے پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ انسدادِ پولیو مہم میں دونوں صوبوں کے 24 اضلاع کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد پولیو جیسے موذی مرض کی روک تھام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سستی سے جان چھڑانے کے جاپانی طریقے

پولیو کے باعث 5سال تک کے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہوسکتے ہیں۔ سندھ میں جامشورو، حیدر آباد اور کراچی ڈویژن کے 9 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 18 لاکھ 25 ہزار 98 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے اہم شہروں سمیت مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور کے 15 اضلاع میں 23 لاکھ 19 ہزار 750 بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے پلا کر ہی پولیو جیسے موذی مرض سے بچایا جاسکتا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔

خیال رہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے باعث پولیو جیسا موذی مرض انہیں متاثر نہیں کرسکتا۔ یوں 5سال تک کی عمر کے بچے ویکسین کی بدولت عمر بھر کی معذوری سے بچ سکتے ہیں۔ 

 

Related Posts