اوکاڑہ:پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر کو شہید کرنیوالے 5ڈاکوؤں کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ شاہ بھور کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے صبح پاکپتن پولیس کے سب انسپکٹرکو تعاقب کرکے شہید کیا تھا جس کے بعد پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 ڈاکو مارے گئے۔
مزید پڑھیں:پولیس نے معروف شپنگ کمپنی کی بلڈنگ میں 8 روز سے قید ملازم کو بازیاب کروالیا
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔