معروف ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر مئی کے دوران کچھ ایسی کہانیاں پیش کی جارہی ہیں جو تجسس سے بھرپور ہیں جبکہ یہ مہینہ اپنی نصف مدت پوری کرنے ہی والا ہے۔
پہلی کہانی۔ ککنگ اَپ مرڈر
یہ کہانی ایک ایسے باورچی کی ہے جو اپنی گرل فرینڈ کو قتل کردیتا ہے، سن 2018 میں ایک ایسے ہی باورچی نے ہیڈی پاز نامی خاتون کو قتل کردیا جو اس کی گرل فرینڈ تھی اور پھر ایک جعلی نام کے ساتھ میڈرڈ چلا گیا۔
دوسری کہانی۔ فیئر پلے
اپنی کہانی نگاری کے اعتبار سے فیئر پلے کو ماسٹر پیس کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، یہ ایک طاقتور جوڑے کی کہانی ہے جو پیشہ ورانہ ترقی کی سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے بامِ عروج تک پہنچتا ہے۔ جب ایملی کو ایک ایسی ترقی دی جاتی ہے جس کی لیوک کو توقع تھی تو دونوں کے مابین جنگ شروع ہوجاتی ہے اور دونوں کا باہمی ساتھ ٹوٹ جاتا ہے۔
تیسری کہانی۔ ہپنوٹک
عملِ تنویم سے لڑنے کا تصور ہی حیرت انگیز ہے۔ ایک جواں سال خاتون اپنی بہتری کیلئے ایک ماہرِ تنویم سے رجوع کرتی ہے لیکن وہ ماہر اس خاتون کا دماغ قابو کرکے اس کی زندگی کا کنٹرول خود سنبھال لیتا ہے۔
چوتھی کہانی ۔ فریکچرڈ
رے اور اس کی اہلیہ جووانی ایک سفر کے دوران لڑ پڑتے ہیں اور ان کی بیٹی بھی کچھ مطالبات ان کے سامنے رکھ دیتی ہے اور پھر یہ چھوٹا سا خاندان ایک گیس اسٹیشن پر رک جاتا ہے اور اس دوران ان کی بیٹی پیری ایک تعمیراتی مقام تک جا پہچتی ہے۔ ایک کتا اسے زخمی کردیتا ہے اور پھر کچھ اور ایسے ہی پریشان کن واقعات رونما ہوتے چلے جاتے ہیں۔
پانچویں کہانی۔ اسپائیڈر ہیڈ
قیدیوں کو ان کے اپنے الگ الگ کمروں میں رکھا جاتا ہے جہاں وہ گارڈز کی موجودگی کے بغیر آزادی سے گھوم سکتے ہیں۔دو قیدی اپنے ماضی کے باعث ایک دوسرے سے جڑ جاتے ہیں اور ایک شاندار دماغ عامل بن کر اپنے معمولوں کے طور پر ان پر مختلف تجربات کرتا ہے۔