اگست 2021 میں نیٹ فلکس کے پلیٹ فارم پر پیش کی جانے والی 5بہترین فلمز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگست 2021 میں نیٹ فلکس کے پلیٹ فارم پر پیش کی جانے والی 5بہترین فلمیں
اگست 2021 میں نیٹ فلکس کے پلیٹ فارم پر پیش کی جانے والی 5بہترین فلمیں

جولائی کا اختتام قریب ہے جبکہ اگست ہم سے 4روز دور رہ گیا۔ آئندہ ماہ خوفناک، سسپنس سے بھرپور اور کامیڈی فلمز بھی پیش کی جائیں گی جن سے بے شمار ناظرین لطف اندوز ہوں گے۔

اگست 2021 میں نیٹ فلکس کے پلیٹ فارم سے پیش کی جانے والی 5 بہترین فلمز اور شوز پیشِ خدمت ہیں جنہیں آپ کبھی کھونا نہیں چاہیں گے۔

کسنگ بوتھ 3

Kissing Booth 3: Netflix Sequel Set for 2021 | IndieWire

ایلی کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ مختلف ممالک میں اپنے بوائے فرینڈ نوح کے ساتھ چلی جائے یا پھر لی کے ہمراہ کالج میں رہے۔ کسنگ بوتھ سیریز کی یہ تیسری اور آخری فلم 11 اگست کے روز ریلیز کی جائے گی۔

بلیک آئی لینڈ

Black Island | Netflix Official Site

بظاہر پرسکون جزیرے کے خفیہ راز ایک اکیلے رہ جانے والے طالبِ علم کو پریشان کردیتے ہیں جو جذباتی طور پر پراسرار معلم کے قریب ہے۔ نیٹ فلکس پر یہ فلم 18 اگست کے روز ریلیز کی جائے گی۔

دی سوارم 

The Swarm Trailer Reveals Deadly Locusts With a Taste for Blood in Netflix Film

گزشتہ برس 2020 کے دوران جسٹ فلپٹ کی ہدایات کے تحت بنائی گئی اس فلم کا اسکرین پلے جیروم اور فرانک وکٹر نے لکھا۔ 2020 میں عالمی تجزیہ کاروں کے ہفتے میں منتخب کی گئی یہ فلم 6اگست کو نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔

پرے اوے

Pray Away: Release Date And 6 Quick Things We Know About Netflix's Conversion Therapy Documentary - CINEMABLEND

نام نہاد کنورژن تھراپی کے سابق رہنماؤں اور بچ جانے والے افراد کی کہانی پر مشتمل یہ فلم ہمیں بتاتی ہے کہ تھراپی سے معاشرے کو کتنا نقصان پہنچا۔ آئندہ ماہ نیٹ فلکس پر یہ فلم 3 اگست کے روز دستیاب ہوگی۔

فاسٹ اینڈ فیورئیس پریزنٹس: ہابز اینڈ شاء

Fast & Furious Presents: Hobbs & Shaw' Tops Studios' TV Ad Spending - Variety

دی راک کی فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئیس کے مقابلے میں ہابز اینڈ شاء 2019ء کی امریکی کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایات ڈیوٹ لیچ نے دیں اور کہانی کرس مارگن اور ڈریو پیرس نے لکھی۔ نیٹ فلکس پر یہ فلم 13 اگست کے روز ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بلال عباس خان کا ڈرامہ سیریل ڈنک 30ویں قسط پر اختتام کیلئے تیار

Related Posts