کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دیدی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
???? T O S S A L E R T ????
England win the toss and opt to bowl first ????#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/ymi9vsS9Bk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2022
واضح رہے کہ انگلینڈ کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،حیدر علی اور شاہنواز دھانی کی جگہ آصف علی اور وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ مہمان ٹیم میں بھی 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:پی سی بی کا میچ آفیشلز کے سپلیمنٹری پینل کے لیے ماہوار وظیفے کا اعلان
پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنا 200 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے میدان میں اتری ہے، پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔