بھارت میں 45 پاکستانی ہندو گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 45 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ٹوڈے“ نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 45 پاکستانی شہریوں کو گجرات کے بانسکنٹھا ضلع سے حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کو کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو ویزوں کی میعاد ختم ہونے کے باوجود قیام کرنے پر حراست میں لیا گیا اور طویل مدتی ویزا (ایل ٹی وی) کے لیے ان کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

رواں سال خلا میں قومی پرچم لہرانے والی پاکستان کی پہلی خلا باز

مقامی انٹیلی جنس بیورو کے پولیس انسپکٹر سنتوش دھوبی نے بتایا کہ پاکستانیوں کو اکولی گاؤں سے حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں پاکستان واپس بھیجنے کی کارروائی جاری تھی۔

دھوبی نے کہا کہ ’یہ پاکستانی شہری اتراکھنڈ میں ہریدوار جانے کے لیے ہندوستان آئے تھے اور اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے بانسکانٹھا آئے تھے۔

یہ افراد درست ویزے پر پچھلے دو ماہ سے ہندوستان میں موجود تھے لیکن ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باجود وہ واپس نہیں گئے، ان کے LTVs منظور نہیں ہوئے تھے۔‘

Related Posts