پاکستان میں کورونا وائرس کے 4340 نئے کیس،7 اموات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan sees 85 more Covid-19 cases

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہولناک حد تک اضافہ ہونے لگا، ملک میں  مزید 4340 نئے کیسز آگئے،،7 شہری موت کی وادی میں اتر گئے۔

پیر کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4340 نئے کورونا کیسز اور 7 اموات کی اطلاع ملی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49ہزار809 ٹیسٹ کرنے کے بعد 4ہزار340 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب 8اعشاریہ 71 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ ملک میں متاثرین کی تعداد 1328487 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7 نئی اموات کے بعد کورونا سے مرنے والوں  کی تعداد 29019 ہو گئی ہے ۔ملک میں فعال کیسز کی تعداد 35677 ہے جن میں 781 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں متاثرین کی تعداد 453392 ہو گئی ہے اور 9564 فعال کیسز ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13090 ہوگئی۔ کسی نئی صحت یابی کی اطلاع کے بغیرپنجاب میں اب تک 430738 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2670 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے ساتھ صوبے میں متاثرین کی تعداد 502500 ہوگئی ہے اور 22678 فعال کیسز ہیں۔

مہلک بیماری سے 3 نئی اموات کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد سندھ میں اموات کی تعداد 7697 ہوگئی ہے۔ 119 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ صوبے میں اب تک 472125 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ویسٹ انتظامیہ متحرک ہوگئی

خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 182311 ہوگئی۔ صوبے میں وائرس سے 2 نئی اموات کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5960 ہوگئی ہے۔ صوبے میں اب تک 175432 مریض وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بلوچستان
بلوچستان میں 6 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ 61 فعال کیسز کے ساتھ تعداد 33705 تک پہنچ گئی۔ صوبے میں کوئی نئی موت کی اطلاع نہیں ہے جبکہ مجموعی طور پرمرنے والوں کی تعداد 367 ہے۔ صوبے میں اب تک وائرس سے 33,277 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 413 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے ساتھ 2376 فعال کیسز کے ساتھ تعداد 111376 ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کوئی نئی موت سامنے نہ آنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 969 رہی۔ وفاقی دارالحکومت میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 108031 ہے۔

آزاد جموں و کشمیر
آزاد جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ 64 فعال کیسز کے ساتھ تعداد 34ہزار758 تک پہنچ گئی ہے۔

یہاں مرنے والوں کی تعداد 749 تک پہنچ گئی۔ آزاد جموں و کشمیر میں 3 افرادصحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک 33945 مریض وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں ہوا، 15 فعال کیسز کے ساتھ تعداد 10445 ہے۔

صوبے میں کسی نئی موت کی اطلاع نہ ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 187 پر برقرار ہے۔ کوئی نیا مریض صحت یاب نہ ہونے سے مہلک بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10243 تک ہے۔

Related Posts