سائٹ میں دوروز قبل نالے میں گرنے والی 4 سالہ نور فاطمہ کی لاش مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

4-year-old noor fatima drowns in storm water drain in Karachi’s SITE

کراچی :دو روز قبل نالے میں گر کر لاپتہ ہونے والی بچی چار سالہ نور فاطمہ کی لاش کو نکال لیا گیا۔48گھنٹے سے زائد نالے کے کیمیکل زدہ پانی میں رہنے کے باعث لاش خراب ہوگئی۔

سائٹ ایریا کے علاقے ولیکا چورنگی کے قریب چار سالہ بچی نور فاطمہ ہفتے کے روز کھیلتے ہوئے نالے میں گر گئی تھی جس کی لاش کو آج صبح پونے سات بجے کے قریب نکال لیا گیا۔

نور فاطمہ پل پر کھیلتے ہوئے نالے میں گرگئی تھی۔لاش ڈوبنے والے مقام سے تھوڑے فاصلے سے ملی ہے۔ پانی میں رہنے کے باعث لاش خراب ہوگئی ہے بچی کے والد کا کہناہےکہ گھر کے قریب اس پل سے کئی بچے گرجاتے ہیں کوئی بچ جاتاہے تو کوئی نہیں بچ پاتا۔

مزید پڑھیں: بچے کو قتل کرکے لاش نالی میں پھینکنے والی ماں گرفتار

بچی کی تلاش کے لئے کل صبح ایک بار پھر شروع کی تھی جس میں پاک بحریہ اور ایدھی کے رضا کاروں نے حصہ لیا تھا۔کل بچے کے والد نے مایوس ہوکر آپریشن رکوا دیا تھا۔

چار سالہ فاطمہ نور ہفتہ کو نالےکے قریب کھیل رہی تھی کہ سہ پہر تین بجے نالے میں گر گئی۔ گزشتہ روز والدین کے کہنے پر ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کررہے تھے۔ بچی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔

Related Posts