شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق واقعہ ٹنڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم دہشتگردوں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد گاڑی میں سوار 8 افراد کو اغوا کرکےلے گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ ایپی گاؤں کے قریب این جی او کی گاڑی پرکی گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین موقعے پر جاں بحق ہو گئیں جب کہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے جاں بحق چاروں خواتین سماجی کارکن تھیں، لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن شمالی وزیرستان کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی مختلف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، سڑک پر کھڑی گاڑیاں ضبط