مسکان سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا معاملہ،ایک خاتون ٹک ٹاکر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسکان سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا معاملہ،ایک خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
مسکان سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا معاملہ،ایک خاتون ٹک ٹاکر گرفتار

کراچی:انویسٹی گیشن پولیس نے گارڈن میں کارپرفائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کے قتل کے معاملے میں ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے۔

گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب کار پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کے قتل کے معاملے پر پولیس نے ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو باقاعدہ گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ سویرا پاک کالونی کے قریب کی رہائشی ہے۔واردات سے قبل سویرا کی مسکان سے لڑائی ہوئی تھی اور سویرا نے ہی فون کر کے ملزم رحمان کو بلایا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم رحمان تاحال مفرور ہے۔واضح رہے کہ رواں ماں 2 فروری کو کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب 1 کار پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی۔

جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔زخمی اور جاں بحق افراد آپس میں دوست تھے اور بعد میں تحقیقات میں پتہ چلا تھا کہ مقتولین ٹک ٹاکرز تھے۔

مزید پڑھیں: قاتل عامرمسکان سمیت چاروں ٹک ٹاکرز سےرابطےمیں تھا،آخری لوکیشن منظر آباد کالونی کی ہے،تلاش جاری

Related Posts