گوجرخان جی ٹی روڈ پر گاڑی اور کار کا تصادم، 1خاتون اور2بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرخان جی ٹی روڈ پر گاڑی اور کار کا تصادم، 1خاتون اور2بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
گوجرخان جی ٹی روڈ پر گاڑی اور کار کا تصادم، 1خاتون اور2بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

راولپنڈی میں گاڑی اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں 1 خاتون اور 2 بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ گوجر خان جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سہون شریف میں ٹرک اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

جھانگارا لنک روڈ پر12 روز قبل پیش آنے والے حادثے میں لال باغ کے قریب سہون شریف سے جھانگارا جانے والی کار تصادم کا شکار ہوئی۔ ٹرک کا کار سے زوردار تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقعے پر جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: سہون شریف، لنک روڈ پر ٹرک اور کار کا تصادم، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

Related Posts