ممبئی: بھارت میں سالگرہ کی تقریب میں بل پر جھگڑا ہوا جس میں 4 دوستوں نے 20 سالہ نوجوان کو قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی میں گزشتہ ہفتے 4 ملزمان نے صابر نامی 20 سالہ نوجوان کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 اٹھارہ سال سے کم عمر ملزمان کے علاوہ احمد آباد سے گرفتار ملزمان کی شناخت شاہ رخ اور نشر کے نام سے ہوئی ہے۔
مودی ہر سوال پر پیچھے کی طرف دیکھنے لگتے ہیں۔راہول گاندھی
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمسن مقتول صابر کی سالگرہ کی تقریب 31 مئی کو مقامی ہوٹل میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوئی جس کا بل 10 ہزار روپے بنا۔ ملزمان نے رقم بعد میں دینے کا کہا، صابر کھانے کا بل دے کر گھر واپس لوٹ گیا تاہم دوپہر کے وقت پیسے مانگنے چلا گیا۔
مقتول صابر نے ملزم شاہ رخ اور 3 دیگر دوستوں سے رقم مانگی تو ملزمان نے دھمکاتے ہوئے کہنا شروع کردیا کہ دوبارہ پیسوں کا تقاضا نہ کرنا، تاہم مقتول نے دیگر دوستوں کو بھی واقعے سے آگاہ کردیا۔
رات 8 بجے کے قریب صابر شیوا جی نگر کے علاقے میں اسکول کے قریب اپنی سالگرہ منارہا تھا۔ اس دوران ملزمان نے وہاں پہنچ کر جھگڑا شروع کردیا۔ ملزمان نے کئی بار تیز دھار ہتھیار سے مار مار کر صابر کو شدید زخمی کردیا۔
جھگڑے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ صابر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔