گڈانی کے سمندر میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق، لاشیں اسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 گڈانی کے سمندر میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق، لاشیں اسپتال منتقل
 گڈانی کے سمندر میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق، لاشیں اسپتال منتقل

کراچی: گڈانی کی سمندری حدود میں ڈوب کر چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم لواحقین سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گڈانی میں واقع سمندر میں 4 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے غوطہ خور اور رضا کاروں نے امدادی کارروائی شروع کردیں۔

غوطہ خوروں نے سمندر میں ڈوبنے والے چاروں افراد کی لاشیں باہر نکال لیں، جنہیں ایدھی کے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایدھی ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے والے افراد پووکاڑہ بیچ پر مچھلی کا شکار کرنے آئے تھے، اور پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھے تھے کہ سمندر کی بلند  لہر کے ٹکرانے سے پہاڑ سے گر کر ڈوب گئے۔

ذرائع کے مطابق بیچ پر بیٹھے دیگر افراد نے ایدھی کو اطلاع دی جس پر فوری کارروائی شروع کردی گئی تھی، تاہم چاروں افراد جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں :  داعش افغانستان میں مزید تباہ کن حملے کرسکتی ہے،امریکی سینٹرل کمانڈ

Related Posts