پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ آج ہوگا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ آج ہوگا
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج ہوگا اور دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پورا زور لگائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-1 سے برابر ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ پاکستان جبکہ دوسرا گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے جیتا تھا۔ آج شام 6 بجے دونوں کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ٹرافی اپنے نام کرکے جیت کر وطن واپس جانا چاہتے ہیں اور قومی ٹیم بھی گزشتہ روز کی ہار کا بدلہ لینے کیلئے بے تاب ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلے میچ کا بدلہ لے لیا۔ جنوبی افریقہ نے 145 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

داتا کی نگری لاہور میں گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ اس طرح جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 145 رنز کا ہدف دیا۔ 

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں پاکستان سے شکست کا بدلہ لے لیا

Related Posts