اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد میں اومی کرون کی تصدیق کے بعد اومی کرون وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ کے پیشِ نظر ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء نے باضابطہ ایڈوائزری جاری کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اومی کرون وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء کی ایڈوائزری کے مطابق اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں شریک ایک ہی گھر کے 15 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی، شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد اومی کرون کا شکار ہوئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 66 ہوگئی۔
ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس 25 دسمبر کو سامنے آیا تھا جبکہ گذشتہ روز تک اسلام آباد میں اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد محض 32 تھی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے مزید 556 شہریوں کو لپیٹ میں لے لیا،6 ہلاک