مالی سال کے پہلے ماہ خام تیل کی درآمد میں 32 فیصد کمی ریکارڈ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں 50 لاکھ 60 ہزار ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئی ہے جو جون کے مقابلہ میں 32 فیصد کم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 741000 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں رواں سال جولائی میں خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، آج پھر مہنگا ہوگیا

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں 725000 ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جورواں سال جولائی میں کم ہوکر 5060000 ٹن ہوگئی۔

واضح رہے کہ جولائی میں پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر15 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر27 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔