ملتان میں الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 30 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر 30 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غیر حاضر اساتذہ کی این اے 148 اور پی پی 214 میں تعیناتی تھی۔معطل ہونے والے اساتذہ کی جگہ نئے اساتذہ تعینات کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب انتخابی مہم کے آخری روز ایم کیو ایم نے ضلع وسطی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر پنڈال سجا لیا ، ضلع وسطی کے تمام ٹائونز سے ریلیوں کی صورت میں فائیو اسٹار چورنگی پہنچیں گے
فائیو اسٹار پر ریلیوں کا اختتام ہوگا اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی خطاب کریں گے ۔تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔
ضلع وسطی کی مختلف یوسیز میں پتنگ میلہ بھی منایا گیا ۔شہریوں نے گھروں کی چھتوں سے پارٹی پرچم پتنگوں کے ساتھ باندھ کر اڑائی۔