شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کی کوشش کرنے والے 3ملزمان دھر لیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کی کوشش کرنے والے 3ملزمان دھر لیے گئے
شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کی کوشش کرنے والے 3ملزمان دھر لیے گئے

راولپنڈی:مری پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم راجہ واصب نے مجھے فون کرکے بلایا اور کشمیر جا کر شادی کرنے کا وعدہ کیا میں اپنے گھر سے راجہ واصب کے پاس پہنچی جہاں سے راجہ واصب ستی نے مجھے موٹر سائیکل پر سوار کیا اور ہم لوگ کشمیر کے لئے نکل پڑے۔

راستے میں راجہ واصب نے کہا کہ میں تھک گیا ہوں اپنے دوستوں کے گھر تھوڑا سا آرام کر لوں پھر باقی سفر طے کریں گے،جب ہم گھر کے اندر داخل ہوئے تو گھر کے اندر راجہ واصف کے دوست عمیر پرویز ستی اور قاسم زردار موجود تھے۔

ان تینوں نے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی تو میں نے شور مچانا شروع کر دیا،شور کی آواز سن کر کر پڑوسی باہر آگئے اور میں وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی اور تھانے جا پہنچی۔

مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دی،مری پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں،خواتین اور بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزمان کو ٹھوس ثبوت کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Related Posts