راولپنڈی: دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ سے پاک فوج کے 3جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاک فوج کے جوانوں پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی جس پر فوجی جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی گئی۔
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز شہید ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:دہشت گردوں کا بلوچستان میں پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر شہید