کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز سامنے آ گئے، ملک بھر میں مجموعی تعداد 887 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز سامنے آ گئے، ملک بھر میں مجموعی تعداد 887 ہو گئی
کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز سامنے آ گئے، ملک بھر میں مجموعی تعداد 887 ہو گئی

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 3 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 887 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق صوبہ پنجاب سے ہوئی جبکہ اب تک پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے باعث 6 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے ہلاکتوں میں بھی اضافے کے خدشات سر اٹھانے لگے ہیں۔

صوبہ سندھ کے ساتھ ساتھ پنجاب، بلوچستان اور  خیبر پختونخواہ میں بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے عوام الناس میں تشویش پائی جاتی ہے۔

چاروں صوبائی حکومتوں نے پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے جس کے بعد ملک کے تمام بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام علاقوں میں فوج کے ساتھ ساتھ رینجرز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

عوام الناس کو حکومت، سیاسی و سماجی شخصیات اور شوبز ستاروں کی طرف سے مسلسل اپیل کی جارہی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھروں میں رہیں اور اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی کورونا وائرس سے حفاظت کو ممکن بنانے میں حکومت کی مدد کریں۔

کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک بھر کے عوام زیادہ تر اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے حکومتی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں، تاہم مختلف مقامات پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ 

Related Posts