اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ پہلے کہتا تھا استعفے دے دو یا اسمبلی توڑ دو۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پوری قوم میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے، تمام طاقتیں اس کیس میں عیاں ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آخری آپشن یہ ہے کہ ہم استعفے دے دیں، ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، ان چوروں اور لٹیروں کیخلاف گلیوں میں لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھ رہا ہے قوم کو سمجھ نہیں آئی تو غلط سمجھ رہا ہے تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہوچکی ہیں، مستعفی ہوکر ہمیں باہر نکلنا چاہیے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں کیخلاف آخری گیند تک لڑیں گے، میں نےجو عمران خان کو مشورے دیئے تھے وہ آج سچ ثابت ہورہےہیں، بیرونی قوتیں ہماری خودمختاری پر مسلط ہونا چاہتی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنادیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سنی سنائی باتوں پربدنام نہ کیاجائے،فرح خان نے قوم سے اپیل کردی