کراچی، 3 مسلح ملزمان کی گھر میں گھس کر لوٹ مار، ڈیڑھ سالہ بچے کو اغواء کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، 3 مسلح ملزمان کی گھر میں گھس کر لوٹ مار، ڈیڑھ سالہ بچے کو اغواء کر لیا
کراچی، 3 مسلح ملزمان کی گھر میں گھس کر لوٹ مار، ڈیڑھ سالہ بچے کو اغواء کر لیا

کراچی میں 3 ملزمان نے دن دہاڑے گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی  اور ڈیڑھ سالہ بچے کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پیش آیا جہاں بلوچ آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈیڑھ سالہ کمسن بچے کو اغواء کر لیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر جاپہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صبح سویرے پیش آنے والے واقعے میں مبینہ طور پر 3مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں لوٹ مار کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر سے تقریباً 3 لاکھ روپے نقد رقم اور سونا لوٹ لیا۔ ملزمان نے گھر میں رہنے والوں سے موبائل فونز چھین لیے اور ڈیڑھ سال کے ایک بچے کو بھی اٹھا کر لے گئے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں معذور لڑکی سے گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی، ملزم نے ویڈیو بنا کر وائرل کردی

Related Posts