راولپنڈی :دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کی وبا کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے راولپنڈی میں جاری لاک ڈاؤن کے ساتویں روز تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں قرنطینہ مراکز میں منتقل کئے گئے 145مردو خواتین اور بچوں میں سے اب 2خواتین سمیت 3افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ باقی ماندہ افراد میں سے 46کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو نکلیں۔
85افرادکی رپورٹس نیگیٹو آنے پر انہیں قرنطینہ مراکز اور ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 14افراد تاحال رپورٹس کے منتظر ہیں اس طرح ضلع راولپنڈی کے قرنطینہ مراکز میں مجموعی طور پر59افراد زیر علاج ہیں ۔
اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ جاری کر دی ہے انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں مجموعی طور پرقائم 46قرنطینہ میں 5194افراد کے رکھنے گنجائش موجود ہے جبکہ چاروں اضلاع میں قائم ایک ایک ایچ ڈی یو میں مجموعی طور پر36افراد کے رکھنے کی گنجائش ہے ۔
جن کی الگ الگ تفصیل کے مطابق ضلع راولپنڈی کے 1ایچ ڈی یو میں 10افراد اور26قرنطینہ میں 2810افراد کی گنجائش موجود ہے اسی طرح اٹک کے ایچ ڈی یو میں 8افراد اور8قرنطینہ میں 864افراد کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
جہلم کے ایچ ڈی یو میں 2افراد جبکہ 7قرنطینہ میں 610افراد کی گنجائش موجود ہے جبکہ چکوال کے ایچ ڈی یو میں 11افراد اور5قرنطینہ میں مجموعی طور پر910افراد کی گنجائش رکھی گئی ہے اس طرح ڈویژن کے چاروں اضلاع میں سے صرف راولپنڈی میں 520وی ٹی ایم کٹس مہیا کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 61کیسزکا اضافہ ہوا، مراد علی شاہ
ضلع راولپنڈی کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے660 گاؤن، 210 این95 ماسک،6گوگلز(عینکیں)اور68768شوز کوورفراہم کئے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز38افراد کی سکریننگ سمیت حالیہ1ہفتے میں مجموعی طور پر3045افراد کی اسکریننگ کی گئی جبکہ 358افراد کی اسکریننگ ہونا باقی ہے۔
گزشتہ روزکورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں 30نئے افراد سمیت لاک ڈاؤن کے بعد اب تک مجموعی طور پر قرنطینہ منتقل کئے گئے145افرادمیں سے59افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے 46کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو بتائی گئی ہیں ۔
14افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے جبکہ 85کی رپورٹس نیگیٹو آنے پر انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک 3افرادجاں بحق ہوئے جن میں 63سالہ عبدالعزیز سکنہ جہلم،55سالہ کوثر پروین سکنہ ٹیکسلا اورشاہدہ سکنہ سوہاوہ شامل ہیں ۔
گزشتہ روز سہ پہر تک کے اعدادوشمار کے مطابق ضلع راولپنڈی میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 77افراد میں سے32افرادکورونا میں مبتلا ہونے کے شبہ میں سے قرنطینہ رکھاگیا جبکہ ان کی فیملی کے 38افراد کو بھی زیر مشاہدہ رکھا گیا ہے۔
31مارچ کی سہ پہر تک کورونا رپورٹ پازیٹو آنے والوں میں اٹلی سے آنے والی 57سالہ راحیلہ سکنہ واہ کینٹ ٹیکسلاکو 20مارچ کوپی او ایف ٹیکسلاداخل کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ رابطے پر32سالہ وقاص نصیر کو27مارچ کو پی او ایف ٹیکسلااور30سالہ عالیہ کو رپورٹ پازیٹو ہونے پر27مارچ کوآر آئی یو داخل کیا گیا۔
سعودی عرب سے آنے والی 55سالہ کوثر پروین سکنہ جمیل آباد ٹیکسلا کو 25مارچ پی او ایف ٹیکسلا لایا گیا جہاں 26مارچ کو اس کی رپورٹ پازیٹو نکلی،کورونا سے متاثرہ شاہدہ بانو سے رابطے اور ملاقات پر 28سالہ حمیر سلیم چھیمہ سکنہ کالج روڈ راولپنڈی کو 24مارچ،71سالہ ارشد محمود سکنہ کالج روڈ سوہاوہ کو25مارچ،20سالہ روما سکنہ گارڈن کالج روڈ کو26مارچ کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (آر آئی یو)اور حمیر کی قربت کی وجہ سے 29سالہ فرح جاوید سکنہ ذیشان کالونی ڈھوک چراغ دین کو آر آئی یولایا گیا جہاں چاروں کی رپورٹس پازیٹو ثابت ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکیج لانے کا فیصلہ