کشمیر کالونی میں گھر میں آگ لگ گئی،3 کمسن بہن بھائی جاں بحق، میاں،بیوی اور بچی زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, two girl killed in road accident in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کشمیر کالونی گھر میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق، گھر کا سربراہ بیوی اور بچی زخمی ہوگئے، پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چھیپاذرائع کا کہنا ہے کہ دومنزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر شارٹ سے آگ لگی اور نچلی منزل پر مقیم خاندان کے 3 بچے 6 سالہ حمزہ فیاض، 5 سالہ ثانیہ اور 1 سالہ عمیمہ جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ میں زخمی ہونیوالوں میں والد فیاض، والدہ سعیدہ مائی اور 7 سالہ بچی سلمیٰ شامل ہیں، عمارت 2 منزلہ تھی، متاثرہ فیملی گراؤنڈ فلورپر رہائش پذیر تھی۔

مزید پڑھیں: جوہر چورنگی کے قریب دھماکہ، 3افراد شدید زخمی ہوگئے

چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے دوران جاں بحق ہونیوالے کمسن بہن بھائیوں کی لاشوں کی حالت بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کی حالت بھی ناقابل بیان ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts