وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ (سی پی ایف ٹی اے) دونوں ممالک کے عوام کے لیے اچھی خبر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سی پیک اور پاک چین دوستی کے حوالے سے اور بھی اچھی خبریں آئیں گی۔
چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے(CPFTA) کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آئرن برادرز کو مبارک ہو۔ یہ دونوں ممالک کے عوام اور دوستوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ آنے والے دنوں میں سی پیک اور پاک چین دوستی کے حوالے سے اور بھی اچھی خبریں آئیں گی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 2, 2019
معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے بلکہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس سے پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔ شعبہ زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے جبکہ پاکستانی اپنی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے۔
پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ اس سے مستفید ہوگا۔علاوہ ازیں شعبہ زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستانی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 2, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس معاہدے کی رو سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا۔پاکستان پہلے آزاد تجارت معاہدے کے تحت742مصنوعات کی برآمد پر صفر ڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہورہا ہے۔دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے بعد پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائے گی۔
اس معاہدے کی رو سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا۔پاکستان پہلے آزاد تجارت معاہدے کے تحت742مصنوعات کی برآمد پر صفر ڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہورہا ہے۔دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے بعد پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائے گی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 2, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا مشن نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر ہے۔فردوس عاشق اعوان