مراکش میں زیرِ زمین فیکٹری میں پانی بھر گیا، 7 خواتین سمیت 28 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراکش میں زیرِ زمین فیکٹری میں پانی بھر گیا، 7 خواتین سمیت 28 افراد جاں بحق
مراکش میں زیرِ زمین فیکٹری میں پانی بھر گیا، 7 خواتین سمیت 28 افراد جاں بحق

رباط: برادر اسلامی ملک مراکش میں زیرِ زمین فیکٹری میں سیلابی پانی بھر گیا جس کے نتیجے میں 7 خواتین سمیت 28 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ تانگیر نامی ٹیکسٹائل فیکٹری غیر قانونی طور پر رہائشی علاقے میں تعمیر کی گئی۔ گھر میں بنائی گئی فیکٹری میں حفاظتی انتظامات معقول نہ ہونے کے سبب سیلابی پانی بھر گیا۔

مراکشی حکومت کے مطابق زیرِ زمین فیکٹری میں 3 میٹر تک اتنی تیزی سے پانی جمع ہوا کہ مزدور باہر ہی نہ نکل سکے جس کے باعث 24 افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جن کی میتیں نکالی جاچکی ہیں۔ زیرِ زمین فیکٹری سے 10 افراد کو زندہ بھی برآمد کیا گیا۔

غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی فیکٹری کو پولیس نے سیل کردیا ہے جبکہ مزدوروں اور فیکٹری انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ افراد سے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔ مراکش حکومت کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں چڑیا گھر کے اہلکار کو مارنے کے بعد2 شیرنیاں فرار 

Related Posts