جامعہ کراچی میں طالب علم کی پراسرار موت، لاش باتھ روم سے برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس ڈپارٹمنٹ میں طالب علم کی پراسرار موت ہوئی ہے، طالب علم کی لاش کو باتھ روم سے برآمد کیا گیا۔

گزشتہ روز جامعہ کراچی کے ایچ ای جے ہاسٹل میں رہائش پذیر ایم فل کا طالب علم مختیار علی صبح نہانے کیلئے واش روم گیا تھا، شام تک واش روم نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو طالب علم کو مردہ پایا گیا۔

طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے شام 7 سے 8 بجے کے درمیان طالب علم کی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، بظاہر دیکھنے سے لاش پر نشانات نہیں تھے۔

کراچی تا کشمور سندھ میں کوئی شہری محفوظ نہیں، محمد حسین محنتی

پولیس کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں طالب علم مختار کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالب علم نہاتے ہوئے باتھ روم میں گرگیا، گرنے سے مختار کو سر پر چوٹ آئی جو موت کا سبب بنی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مختار کو بروقت طبی امداد ملتی تو بچایا جاسکتا تھا ان کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ہیں، موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔

مزید برآں مختیار علی کے اہل خانہ لاش کو اسپتال سے آبائی گاؤں سوات کے لیے لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ 2020 سے جامعہ کراچی میں زیرِ تعلیم تھا۔

Related Posts