پاکستان میں کورونا کے 227 نئے کیسز رپورٹ، 6 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 227 نئے کیسز رپورٹ، 6 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 227 نئے کیسز رپورٹ، 6 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 227 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 6 مزید شہری انتقال کرگئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 69 ہزار 76 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 581 شہری جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چشمہ اتاریئے اور جانئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے!

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 15 ہزار 475 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.47 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 11 ہزار 440 ہوگئی جبکہ کورونا کے 115 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رگوں کے نظام غیر فعال ہونے سے ایسی میٹابولک تبدیلیاں ہوتی ہیں جو ذیابیطس کا باعث بنتی ہیں۔

تحقیق میں شامل میڈیسین پروفیسر تھامس جے بیٹسن نے کہا کہ ذیابیطس اور انسولین کی مزاحمت کے مریضوں کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سفید چربی اور ورم خون کی شریانوں کو غیرفعال کرنے کا باعث بنتے ہیں، جس کے باعث وہ امراض قلب، بینائی کے امراض اور گردوں کے امراض کا سامنا کرتے ہیں۔

Related Posts