22260 افراد کو ساحلی پٹی سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، شرجیل میمن

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

22260 افراد کو ساحلی پٹی سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، شرجیل میمن
22260 افراد کو ساحلی پٹی سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر ساحلی پٹی سے 5981 خاندان کے 22260 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا منتقل کیے جانے والے افراد کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع ٹھٹھہ سے 4000 افراد، بدین سے 17320، سجاول سے 4727افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ تحصیل شہید فاضل راہو سے 14310،تحصیل کیٹی بندر سے 3000، تحصیل گھوڑا باری سے 1000اور تحصیل بدین سے 3010 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سمندری طوفان بپر جوائے کی ویڈیو سامنے آگئی

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کیٹی بندر میں 7، گھوڑا باری میں 3، فاضل راہو میں 10، بدین میں 3 اور سجاول کی تحصیل جاتی میں 4 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ تحصیل جاتی سے 1727 اور تحصیل کھارو چھان سے 3000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

Related Posts