پاکستان میں 2 لاکھ 19 ہزار افراد کورونا سے صحتیاب، فعال کیسز 44 ہزار رہ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں 2 لاکھ 19 ہزار افراد کورونا سے صحتیاب، فعال کیسز 44 ہزار رہ گئے
پاکستان میں 2 لاکھ 19 ہزار افراد کورونا سے صحتیاب، فعال کیسز 44 ہزار رہ گئے

اسلام آباد: پاکستان بھر میں 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد افرادکورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وطنِ عزیز پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 44 ہزار 854 فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2 لاکھ 19 ہزار 783 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہزار 608 ہے جبکہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ریکارڈ کیے گئے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ فعال کیسز کی تصدیق صوبہ پنجاب میں ہوئی۔ پنجاب میں 20 ہزار 879 جبکہ سندھ میں 13 ہزار 785 فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ کے بعد سب سے زیادہ فعال کیسز خیبر پختونخواہ میں پائے جاتے ہیں۔ کے پی کے میں 5 ہزار 122، اسلام آباد میں 2 ہزار 581، بلوچستان میں 1 ہزار 569، آزاد کشمیر میں 579 جبکہ گلگت بلتستان میں 339 فعال کیسز موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 70ہزار400 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 763 ہو گئی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 209نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  54مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے باعث 5 ہزار  763 افراد جاں بحق

Related Posts