ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 219 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 75 کیسز رپورٹ
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 75 کیسز رپورٹ

ملک بھر میں ڈینگی وائرس نے ایک بار پھر عوام کو متاثر کرنا شروع کردیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں مزید 219 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

رواں سال ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسلام آباد سے رواں سال 13 ہزار 200 کیسز دیکھنے میں آئے۔

سب سے زیادہ صوبہ سندھ ڈینگی وائرس سے متاثر ہوا جہاں 13 ہزار 622 افراد کے اجسام میں ڈینگی کیسز کی رپورٹ ہوئی جبکہ پنجاب سے 9 ہزار 890، بلوچستان سے 3 ہزار 217، خیبر پختونخواہ سے 7 ہزار 21 جبکہ قبائلی اضلاع سے 780 کیس رپورٹ ہوئے۔

آزاد کشمیر سے رواں سال 1 ہزار 691 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گلگت بلتستان سے ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ موجودہ سال کے دوران ڈینگی کے نتیجے میں 80 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رواں سال کے دوران اب تک سندھ میں ڈینگی کے باعث 34 ، پنجاب میں 20، بلوچستان میں 3، اسلام آباد میں 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 1 شخص جاں بحق ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ڈینگی ایک اور زندگی نگل گیا، اورنگی ٹاؤن کا رہائشی 3 سالہ بچہ عباسی شہید ہسپتال میں دم توڑ گیا، رواں برس ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہوگئی۔

 ڈینگی سے متاثرہ اورنگی ٹاون کے رہائشی تین سالہ بچے کو11 نومبر کو تیز بخار کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ کراچی میں ڈینگی سے مزید 254 افراد متاثر ہوگئے۔رواں مہینے کراچی میں ڈینگی سے دوہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں  رواں برس مرنے والوں کی تعداد 34ہوگئی

Related Posts