قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے کاؤنٹی کرکٹ میں معاہدہ کرلیا، فاسٹ بولر محمد عامر کیساتھ ڈربی شائر نے 2024 سیز ن کے لیے معاہدہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر بطور اوور سیز پلیئر اگلے سیزن کے پہلے ہاف کے لیے دستیاب ہوں گے، محمد عامر وٹالٹی بلاسٹ کے گروپ اسٹیج کے تمام میچز میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر اس سے قبل ایسیکس اور گلوسٹرشائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔
کرکٹ ہیڈ ڈربی شائر مکی آرتھر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ محمد عامر دنیا کے بہترین بولر ہیں، مجھے خوشی ہے کہ ڈربی شائر میں ان کی واپسی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ عامر ہماری ریڈ بال اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تمام بولرز کو لیڈکریں گے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ امید ہے کہ ڈربی شائر کے تمام چاہنے والے محمد عامر کو سپورٹ کریں گے،مجھے عامر کی تمام خصوصیات کا اندازہ ہے۔
محمد عامر نے کہا کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کو ہمیشہ انجوائے کیا اور بہت کچھ سیکھا ہے،اپنے تجربے سے ڈربی شائر کی ریڈ بال اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں فائدہ دینے کی کوشش کروں گا۔
مزید پڑھیں:ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
محمد عامر نے کہا کہ میری کرکٹ کے تجربات ماضی میں کاؤنٹی کرکٹ اور مکی آرتھر کے ساتھ بہترین رہے ہیں۔