پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے جن میں حافظ گل بہادر گروپ کا کمانڈر خبیب عرف بلال بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جائے وقوعہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں، دیسی ساختہ بموں کی تیاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم عمل رہے۔

مزید پڑھیں:کمسن پائلٹ آفیسرراشد منہاس کا آج 51 واں یومِ شہادت منایا جارہا ہے

بیان میں مزید کہا گیاکہ دہشت گرد کمانڈر خبیب اگست 2022 میں میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔

Related Posts