کراچی ، مددگار 15پولیس کی بر وقت کارروائی، مہران ٹائون سے 2 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : کراچی میں مددگار 15پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود مہران ٹائون میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس مددگار 15 پر موصول ہونے والی کال کے پیش نظر تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود مہران ٹائون میں واقع جنرل اسٹور میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع متعلقہ پولیس پارٹی کو دی گئی۔

ڈیوٹی پر موجوداے ایس آئی لقمان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر ڈکیت نعمان ولدحکیم خان اور عدنان ولد رحمان کو گرفتار کر لیااور انکے قبضے سے دو عدد30 بورپستول بمعہ 07 رانڈ، 03 چھینے گئے موبائل فونز، چوری شدہ موٹر سائیکل اور پرس بمعہ 500 روپے کیش اور شکایت گزار کی شناختی کارڈ کی کاپی بر آمد کر لی۔

مزید پڑھیں:ملک میں تمام سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، شیخ رشید

گرفتار ملزمان بمعہ مسروقہ سامان متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالہ کر کے ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیاجبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی سروس ڈویژن مقصود احمد نے مددگار 15پولیس کی کامیاب کاروائی پرمذکورہ پولیس پارٹی کو شاباش دی۔

Related Posts