سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید
سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب پولیس مقابلے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا مذکورہ واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر الاآصف اسکوائر کے قریب پہنچے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں رحمت اور حکیم شامل ہیں، دونوں شہید پولیس اہلکار سہراب گوٹھ تھانے میں تعینات تھے۔

مزید پڑھیں:بیٹے نے باپ کو قتل کرکے لاش کو آٹھویں منزل سے نیچے پھینک دیا

واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران سپر ہائی وے سہراب گوٹھ، جمالی پل اور اطراف کے علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جرائم پیشہ افراد ایک موبائل کی خاطرکسی کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کررہے۔

Related Posts