کراچی کے علاقے منگھو پیر میں شہری کے اغوا اور قتل کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی سی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ منگھو پیر سے شہری کو اغوا کیا تھا۔
ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق جمعے کو منگھو پیر سے شہری کی لاش ملی تھی جس کی شناخت نظام الدین کے نام سے ہوئی تھی۔
شہری کے اغوا اور قتل کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔