اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 نئے ججز جسٹس طارق محمود جہانگیری زور جسٹس بابر ستار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے دونوں نئے ججز سے حلف لیا۔ دونوں ججز کو ایک سال کی مدت کیلئے ایڈیشنل جج اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔
نئے ججز کی تعیناتی سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کے علاوہ دیگر 6 ججز ہائی کورٹ مقدمات کی سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں قومی نوعیت کے اہم معاملات پر سماعت ہوتی رہی ہے۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے برطرف پی آئی اے پائلٹ سیّد ثقلین اختر کی لائسنس معطلی کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پائلٹ کا لائسنس بحال کردیا تھا۔
لائسنس معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت 22 روز قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کی۔ وفاق کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر اور سیکریٹری سول ایوی ایشن ناصر جعفری عدالت میں پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ میں برطرف پی آئی اے پائلٹ کی درخواست منظور