ایم پی اے کے بیٹے سردار خان رند کے قافلے پر بم حملہ، 2 محافظ جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم پی اے کے بیٹے سردار خان رند کے قافلے پر بم حملہ، 2 محافظ جاں بحق
ایم پی اے کے بیٹے سردار خان رند کے قافلے پر بم حملہ، 2 محافظ جاں بحق

بولان: ایم پی اے سردار یار محمد رند کے بیٹے میر سردار خان رند کے قافلے پر بم حملہ، دھماکہ میں سردار خان کے 2 محافظ جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کے مطابق دھماکہ آئی ڈی بلاسٹ ہے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے بڑے بیٹے سردار خان رند کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے، سردارخان رند محفوظ ہیں، تاہم قافلے میں شامل دیگر افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے صاحبزادے سردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکے کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مذمت کی اور دہشت گردی کی کارروائی میں دو محافظوں کے شہید اور دیگر کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ سردار خان رند دھماکے میں محفوظ رہے، وزیراعلیٰ نے دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جائے گی،دہشت گرد عناصر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ظلِ شاہ کی موت کو ’حادثہ‘ قرار دینے پر پی ٹی آئی کی وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پر تنقید

وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی، شہید محافظوں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

Related Posts