لیاقت باغ میں جلسہ کرانے پر نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی کے خلاف 2مقدمات درج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی کے خلاف سرکار کی مدعیت میں 2 مقدمات درج
نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی کے خلاف سرکار کی مدعیت میں 2 مقدمات درج

راولپنڈی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی اور بلااجازت 28 مارچ کو لیاقت باغ میں جلسے کرانے پر نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی کے خلاف 2 مقدمات درج کرا دیئے۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی ظہیر احمد رضا نے بتایا کہ ہم نے 28 مارچ کو لیاقت باغ میں جلسے کی باقاعدہ اجازت لے رکھی تھی۔

ظہیر احمد رضا کا کہنا تھا کہ انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ لیاقت باغ کی سکیورٹی چیک کرنے کے لیے جلسہ گاہ کا دورہ کیا تو وہاں پر موجود حکومتی اہلکاروں نے انہیں گیٹ پر روک لیا اور تلخ کلامی شروع کر دی اور کہا کہ آپ لوگ کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ہم آپ لوگوں کو جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی نے بتایا کہ پولیس اور گیٹ پر موجود انتظامیہ کے اہلکاروں نے کہا کہ ہمارے پاس لیاقت باغ میں جلسہ کرانے کے کوئی احکامات نہیں آئے اس لیے ہم آپ کو جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔

جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے کہ ہم نے پولیس اور راولپنڈی انتظامیہ کو زدوکوب کیا ہے، اور یہ غلط الزام ہے کہ ہم گیٹ پھلانگ کر پارک میں داخل ہوئے اور تالے توڑ دیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی وزراء اور مشیر بھی جلسے جلوس کرتے ہیں تب انتظامیہ کو ایس او پیز اور اجازت نامے کا خیال نہیں آتا ۔ ظہیر احمد رضا کا کہنا تھا کہ ہم راولپنڈی انتظامیہ کے اس رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے اوپر بنائے گئے مقدمات کو فوری ختم کیاجائے۔

Related Posts