صوبہ سندھ میں اپریل سے اب تک آٹے کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبہ سندھ میں اپریل سے اب تک آٹے کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ
صوبہ سندھ میں اپریل سے اب تک آٹے کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ

صوبہ سندھ میں رواں سال آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ اپریل سے اب تک آٹے کی قیمت میں فی کلو 18 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ حکومت نے گندم کے 100 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کیا جس کے بعد چکی مالکان نے بھی قیمت میں اضافہ کردیا جبکہ گزشتہ برس گندم کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 250 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رقم کی منتقلی میں آسانی کے لئے جاز کیش نے ٹی سی ایس کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی

صوبائی حکومت کی طرف سے قیمت کے حالیہ اضافے کے بعد گندم کے 100 گرام تھیلے کی قیمت 3 ہزار 450 روپے ہو گئی جبکہ ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 47 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 48 روپے فی کلو ہو گئی۔

مل مالکان نے میدے اور فائن آٹے کی قیمتیں 50 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 52 روپے 50 پیسے کردیں جبکہ اپریل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 33 روپے 50 پیسے فی کلو اور 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 340 روپے تھی۔

اپریل سے اکتوبر کے دوران ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں فی کلو 14 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ آٹے کے 10 کلوگرام کے تھیلے کی قیمت میں 145 روپے اضافہ ہوا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹا مہنگا ہونے کے باعث قیمت 60 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ شہر قائد میں فائن آٹے کی فروخت 50 روپے جبکہ چکی کے آٹے کی قیمت 60 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

شہرِ قائد کی اوپن مارکیٹ میں 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 600 روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی پنجاب کو ترسیل کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹا مہنگا ہوگیا، 60 روپے فی کلو پر فروخت جاری

Related Posts